اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ گزشتہ 9 مہینوں میں افراط زر کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے اقتصادی ترقی 11.6فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے.
يہ بات مركزي بينك كے نائب صدر برائے امور اقتصاديات 'پيمان قرباني' نے پير كے روز تہران ميں پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كي اقتصادي ترقي كي فہرست ميں زراعت ميں 4.2 فيصد، تيل ميں 65.4 فيصد، صنعت اور كان كني ميں 0.3 فيصد، پاني و گيس ميں 5.1، تعميرات ميں 5.8 فيصد اور سروسز ميدان ميں 2.4 فيصد ترقي ديكھنے ميں آئي ہے.
انہوں نے ملك ميں افراط زر پر قابو پانے كے لئے موجودہ ايراني حكومت كي كاكردگي كو سراہتے ہوئے مزيد بتايا كہ تين سال پہلے افراط زر كي شرح 45 فيصد تھي مگر اب يہ شرح 8.7 فيصد كي سطح پر پہنچ گئي ہے.
صدر حسن روحاني كي قيادت ميں موجودہ ايراني حكومت مختلف ممالك كے ساتھ تعلقات اور مشتركہ تعاون كو بڑھا رہي ہے اور موجودہ حكومت كي آغاز سے بين عالمي برادري كے ساتھ روابط بڑھانے ميں ايران اہم كردار ادا كر رہا ہے.
ملكي حكام اسلامي انقلاب كے اصولوں سميت قائد اسلامي انقلاب كے احكامات اور ايراني عوام كي خواہشات كے مطابق ملك كي ترقي اور خوشحالي كے لئے اپني تمام تر كوششيں جاري ركھے ہوئے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲